گمبھی راؤ پیٹ۔/30اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر وینکٹ رام ریڈی سرسلہ ضلع کے نئے کلکٹر مقرر کئے گئے۔ گزشتہ رات سرکاری طور پر جاری احکامات میں ضلع کلکٹر سدی پیٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے وینکٹ رام ریڈی کا سرسلہ تبادلہ کیا گیا۔ جبکہ سرسلہ میں خدمات انجام دینے والے 2012 بیاچ سے تعلق رکھنے والے کلکٹر کرشنا بھاسکر کا سدی پیٹ تبادلہ عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ سرسلہ ضلع کی تشکیل کے دوران ضلع کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ لینے والے کلکٹر دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر نے ضلع سرسلہ کی ترقی کیلئے کافی جدوجہد کی تھی۔ خاص کر انہوں نے ضلع کو تعلیمی میدان میں سرفہرست رکھنے کیلئے اساتذہ برادری کو خصوصی توجہ دلوائی تھی جبکہ مڈ مانیر کے تعمیری کاموں میں بہتری لانے منصوبہ بند طریقہ ساپنی کارکردگی دکھائی۔ ضلع بھر میں ان کی خدمات کو ایک طرف ضلع عہدیدار اور سیاسی قائدین تو دوسری طرف عوام کبھی بھول نہیں پائیں گے۔