فلوریڈا ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک عرصے تک ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی اسٹار وینس ولیمز کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ فلوریڈا میں پیش آئے حادثے میں سابق ومبلڈن چیمپیئن کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک 78 سالہ شخص زخمی ہوا کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ حادثے میں غلطی ٹینس اسٹار کی تھی لیکن وینس کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ محض ایک ٹریفک حادثہ ہے۔فوت ہونے والا شخص اپنی بیوی کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ وینس ولیمز کی گاڑی اچانک ایک موڑ پر ان کے سامنے آگئی اور حادثہ ہوا۔