ویمن کرکٹ ٹسٹ

مرسلے (انگلینڈ) 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولروں نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے واحد چار روزہ حواتین کرکٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کو6وکٹ پر 110 بنانے دیئے ۔ بارش سے رکاوٹ ہونے پر جمعرات کے کھیل میں ہندوستان نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 22 رن کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ اس اننگز 64.2 اوورس میں 114 رن پر سمٹ گئی ۔ انگلینڈ کے پاس ابھی 88 رنز کی سبقت ہے اور اس کے چار وکٹ باقی ہیں ۔ ابتدائی وکٹ جلدی گنوا دینے کے بعد میزبان ٹیم ایک وقت تین وکٹ پر 73 رنز بناکر اچھی حالت میں نظر آرہی تھی لیکن بارش کے بعد کھیل شروع ہونے کے بعد اس نے دو اور وکٹ گنوا دیئے ۔ لو گول میچ میں جھولن گوسوامی نے 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔ ایکتا بشٹ 2/8 اور شکھا پانڈے 1/22 دیگر کامیاب بولر رہیں ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ثانیہ کارا کی جوڑی کو دوسرے دور میں شکست
ثانیہ مرزا اور زبابوے کی ان کی جوڑی دار کارا بلیک کے خواتین ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں ہار گئی ۔ اس کے ساتھ ہندوستان کا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ میں مہم بھی ختم ہوگیا ۔ ثانیہ اور کارا کی چوتھی جوڑی کو امریکی اوپن کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم اس ٹورنمنٹ میں اسپین کی انابے لمے ڈنا گارگے اور قازقستان کی یارو سلاو۔ دووا کے ہاتھوں 3-6,3-6سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ثانیہ اور کارا کو پہلے دور میں بائی ملی تھی ۔ اس سے پہلے لینڈر پیس اور چیک جمہوریہ کے ان کے جوڑی دار رادکمرد ڈبلز کے دوسرے دور میں جبکہ روہن بوپنا اور پاکستان کے ان کے ساتھی اعصام الحق قریشی پہلے دور میں ہار گئے تھے ۔