بریڈا ( دی نیدرلینڈز) ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنے گزشتہ مقابلے میں جرمنی کے ساتھ برابری کے بعد انڈیا انڈر 21 ویمنس ٹیم یہاں جاری والوو انوٹیشنل ہاکی ٹورنمنٹ میں چین کے خلاف 2-4 سے ناکام ہوگئی۔ گزشتہ روز میچ کی شروعات میں ہندوستانی خواتین نے گیند پر قبضہ رکھا اور گول پوسٹ پر تیز حملے کئے ۔ اور 9 ویں منٹ میں انھیں 1-0 کی سبقت حاصل ہوئی۔ تاہم چین نے میچ 4-2 سے جیت لیا۔ ہندوستان کو کل نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ فرسٹ جونیر انٹر ڈسٹرکٹ تھرو بال چمپئن شپ
حیدرآباد ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ تھروبال اسوسی ایشن یکم اور 2 اگسٹ کو تلنگانہ اسٹیٹ پہلی جونیر انٹر ڈسٹرکٹ تھرو بال چمپئن شپ برائے بوائز اور گرلز کا کنیڈی میگنٹ اینڈ اسپارک اسکول، کوکٹ پلی، حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ جنرل سکریٹری پی جگن موہن گوڑ کے مطابق اس ٹورنمنٹ میں تلنگانہ اسٹیٹ بوائز اور گرلز ٹیموں کا انتخاب ہوگا جو 26 ویں جونیر نیشنل تھروبال چمپئن شپ بمقام ارناکلم، کیرالا میں 27 تا 30 اگسٹ حصہ لیں گے۔