اسٹیلن باش(جنوبی افریقہ)، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پونم رانی نے دو گول بنائے جس کی مدد سے ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اپنے دورۂ جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں یہاں اسکاٹ لینڈ کے مقابل 3-0 کی واضح جیت درج کرائی ۔ ہندوستانی ٹیم اتوار کو اپنے گزشتہ میچ میں جرمنی کے خلاف 2-3 کی شکست سے سنبھل کر اس ٹور کا جیت کے ساتھ اختتام کرنے میں کامیاب رہی ۔
باکسر عامراور الواریز میں لفظی جنگ
لندن، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اور میکسیکو کے کنیلو الواریز کے درمیان ورلڈ میڈل ویٹ ٹائٹل کا معاملہ تو 7 مئی کو لاس ویگاس میں طئے ہونا ہے لیکن الفاظ کے گرما گرم تبادلے اور جوش و خروش ابھی سے عروج پر ہے۔ لندن کی ایک تقریب میں دونوں باکسرز نے جہاں فوٹو سیشن میں حصہ لیا، اپنے پرستارس کو کئی آٹو گراف دیئے ،وہیں ایک دوسرے کو چیلنج بھی کر ڈالا کہ ہمت ہے تو رنگ میں آکر رنگ دکھاؤ۔ الواریز نے کہا کہ عامر گریٹ باکسر ہے، اس کے ساتھ باکسنگ چیلنج ہے اور ان سے فائٹ اچھی ہوگی۔ عامر نے کہاکہ 7 مئی کی فائٹ کیلئے ابھی سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔