کپتان رانی ، مونیکا ، دیپیکا ، نوجوت کور کا بہترین کھیل
وینکوور ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی لڑکیوں نے ایک پناٹی شوٹ آؤٹ میں حریف یوروگوائے ٹیم کو 4-2 سے شکست دیتے ہوئے مغربی وینکوور میں جاری ویمنس ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2 میں اپنی مہم کا فاتح کی حیثیت سے آغاز کیا ۔ ہندوستانی ویمنس رانی کے علاوہ مونیکا ، دیپیکا اور نوجوت کور نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں شوٹ آؤٹ کے دوران دم سادھ کر قدم بڑھاتے ہوئے ذمہ دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو رن بناتے ہوئے بازی مارلی جب یہ کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 2-2 کی برابری پر تھیں ۔ قبل ازیں ہندوستانی لڑکیوں نے کھیل کا بہترین آغاز کیا تھا ۔ کپتان رانی کھیل کے چھٹویں منٹ میں پہلا گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ابتدائی سبقت دلائی تھیں ۔ تیسرے کوارٹر تک ہندوستان کی برتری برقرار رہی لیکن 45 ویں منٹ میں یوروگوا نے کی ٹیم سے ماریا ٹریسا وویانا آچے کی مدد سے گول بناتے ہوئے ہندوستان کے برابر ہوگئی ۔ کھیل کے 54ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کی غلطی کے سبب یوروگوائے کی مینویلا ویلار نے پنالٹی اسٹروک کو اپنی ٹیم کے لئے گول میں تبدیل کردیا ۔ کھیل کے آخری چھ منٹ میں ہندوستانی ٹیم نے حریفوں کے خلاف سخت جدوجہد کی جس کے باوجود انہیں گول بنانے میں کامیابی نہیں ملی ۔ ہندوستانی گول کیپر سویتا نے اپنی مہارت اور مستعدی کا غیرمعمولی مظاہرہ کیا جس کی مدد سے ہندوستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ 4-2 سے کامیابی حاصل ہوسکی ۔