ویمنس ہاکی : نیوزی لینڈ نے انڈیا کو ہرادیا

ہیسٹنگس ۔ 16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ ویمنس ہاکی ٹیم نے ہندوستان کو ہاکس بے کپ کوارٹر فائنل میں 4-1 سے واضح شکست دیدی۔ گزشتہ روز یہاں ہیسٹنگس اسپورٹس پارک میں منعقدہ مقابلے میں اگرچہ ہندوستان نے پہلاگول کیا لیکن وہی اُن کا آخری گول ثابت ہوا کیونکہ اس کے بعد کیوی خواتین نے پے در پے گیندکو گول پوسٹ میں پہونچاتے ہوئے ہندوستانیوں کے حوصلے پست کردیئے ۔ کیپٹن ریتو رانی نے ہندوستان کو برتری دلائی لیکن اُس کے بعد تمام گول نیوزی لینڈ نے بنائے ۔ ہندوستان اب 5-8 کے درجہ بندی مقابلے میں ہفتہ کو کھیلے گا ۔