ویمنس کرکٹ ٹورنمنٹ ۔ انڈیا اے ٹیم کا آسٹریلیا اے ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا

ممبئی ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) محدود اوورز کے تین مقابلوں میں پیر کو انڈیا اے کا مقابلہ آسٹریلیا اے کے ساتھ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن باندرہ ۔ کرلا کامپلیکس میں آغاز ہوگا اور دوسرے دو میاچس بھی اسی مقام پر 17 اور 19 ساکوپر کو کھیلے جائیں گے اور یہ مقابلے مہمان ٹیم کی آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر کپتان پونم راوت پر سب کی نظریں گڑھی ہوئی ہیں، گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کی قائد پونم کا اہم رول رہا ہے۔ پونم کے علاوہ تین اور کھلاڑی مونا مشرم، راجیشوری، گائیگواڈ اور شیکھا پانڈے سے ہندوستانی عوام کو کافی توقعات وابستہ ہیں اور سب کی نظریں سلیکٹرس کے اوپر لگی ہوئی ہیں کہ کس طرح نہہ جونیر کھلاڑی اپنی کارکردگی کی بناء پر سینئر کھلاڑیوں میں جگہ بنا پاتے ہیں۔ 50 اوورس کے تین میاتھیس کے بعد T20 سیریز کا بھی آغاز ہوگا اور اس کیلئے BCCI ٹیم کا انتخاب و اعلان کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم میں پونم راوت (کپتان)، ہریا پونیا، دیویکا ویدیا، مونا مشرم، تنوشری سرکار، شماورما (وکٹ کیپر) راجیشوری گائیگواڑ ، اسوشہری دیبیا درشنی، سی پرتیوشا، ریما لکشمی لپکا، شیکھا پانڈے، تیرا اپل، پنجابی بورونیکر، کویتا پاٹل اور پریتی بوس شامل ہیں۔ آسٹریلین اسکاڈ میں سمنتا بئیس، ماشلن براؤن، لارن چیٹل، پیپا کلری، جوزقیس ڈولی، ہیتر گرام، سامی جو جانسن، تہکسہ ماک گراتھ، کلو پیپارو، جیورجیا ریڈمائین، ناؤکی اسٹلین برگ، مولی اسٹرانو، بے لنڈا وکاریوا اور امنڈا جیڈ ویلنگٹن شامل ہیں۔