ویمنس کا آج دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز مدمقابل

ممبئی ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پُراعتماد نیوزی لینڈ ویمنس کرکٹ ٹیم جو جاریہ آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، کل یہاں دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مسابقت کریں گے ۔ کیوی ویمن جن کا دنیا میں تیسرا رینک ہے، اس ٹورنمنٹ میں لگاتار کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ اور سری لنکا تمام کو نمایاں فرق سے ہرایا۔ اس لئے نیوزی لینڈ کو کل نمبر 5 رینک کی حامل ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف واضح پسندیدہ ٹیم سمجھا جارہا ہے ۔ نیوزی لینڈ 2009ء اور 2010 ء میں رنرز اپ تھے۔