ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا 9 نومبر کو آغاز

دبئی۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ویمنز ورلڈ ٹی 20 کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمنز میگا ایونٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کو ایک ہی گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ مقابلے 9 تا 24 نومبر گیانا، سینٹ لوشیا، انٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔ پہلی مرتبہ ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال بھی ہوگا۔ایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہونگی،گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، ہندوستان،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکوالیفائر 2 شامل ہوںگی۔ 9 نومبر کو پہلا میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گی، اسی دن پاکستان ،آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کوالیفائر ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ 13نومبر کو کوالیفائر 2 اور 15 نومبر کو نیوزی لینڈ سے میچ ہوگا۔ سیمی فائنلز 22 نومبر اور فائنل 24 نومبر کو ہوگا۔

سائنا دوسرے مرحلہ میں داخل
کوالالمپور ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اولمپک میڈلسٹ شٹلر سائنا نہوال نے یہاں 7 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ملیشین اوپن کے دوسرے مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے آج ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں ہانگ کانگ کی یپ پو ین کو راست گیمس میں 21-12,21-16 سے شکست دی۔ سائنا کو کامیابی کیلئے صرف 42 منٹوں کی جدوجہد کرنی پڑی۔