ویملواڑہ کے محمد مجاہد حسین کو ایم ایل سی بنانے کا مطالبہ

ویملواڑہ۔7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحریک تلنگانہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جدوجہد کرنے والے محمد مجاہد حسین کو ایم ایل سی یا کوآپشن کی سیٹ دینا چاہیئے ‘ ویملواڑہ کے مسلم قائدین نے یہ مطالبہ کیا۔ ویملواڑہ میں مسلم یوتھ اسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز کے صدر محمد مجاہد نے شرکت کی ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر ضلع کے ساتھ آس پاس کے ضلعوں کے نوجوانوں کے ساتھ تلنگانہ کی جدوجہد میں خود ان کے بشمول دیگر ایمپلائیز نے شرکت کی ۔ بتایا گیا ہیکہ 2001ء سے کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی کے قیام کے بعد ضلع کے مسلمانوں کے ساتھ کئی ریالیاں نکالتے ہوئے اور ہڑتال کرتے ہوئے تحریک تلنگانہ کو مستحکم کیا ۔بعدازاںجناب سید صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے رہنماولیڈر محمد مجاہد حسین کی تلنگانہ کیلئے قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ فوراً انہیں ایم ایل سی یا کوآپشن کے عہدہ کے برابر سیٹ دیں ۔ سرکاری ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے تلنگانہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے والے محمد مجاہد حسین کو حکومت کی جانب سے اعزاز عطا کیا جانا چاہیئے ۔ اس موقعپر دیگر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مجاہد حسین کی حمایت میں کریم نگر ضلع سے پیدل ریالی حیدرآباد تک نکالنے کیلئے بھی ہم لوگ تیار ہیں ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر چاند ‘ رفیق ‘اقبال ‘ احمد ‘ محمد نواز ‘ ریاض ‘ خواجہ ‘عظیم الدین و دیگر نے شرکت کی ۔