ویملواڑہ کوآپشن ممبر کی گورنر مہاراشٹرا سے ملاقات

ویملواڑہ /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میونسپل کوآپشن ممبر جناب امان اللہ خان نے گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے آج خیرسگالی ملاقات کی ۔ امان اللہ خان نے گورنر مہاراشٹرا سے ممبئی کے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے ان کا خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس ملاقات کے دوران گورنر مہاراشٹرا نے امان اللہ خان کو بتایا کہ ان ( ودیا ساگر راؤ ) کا وطن کریم نگر ہی ہے ۔ اس دوران امان اللہ خان نے ویملواڑہ کے چند اہم مسائل گورنر مہاراشٹرا کے روبرو پیش کیں ۔ بعد ازاں امان اللہ خان کوآپشن ممبر میونسپل نے بتایا کہ گورنر مہاراشٹرا سے ان کی ملاقات خوش اور مسرت کا اظاہر کرتے ہوئے بتاے کہ جب کوئی وطن کا آدمی ان سے گورنر سے یہاں ممبئی سے ملاقات کرتا ہے تب بہتر زیادہ و مسرت ہوتی ہے ۔