ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں پائپ لائن کا افتتاح‘ تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن
ویملواڑہ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں ہفتہ کے روز کریم نگر کے میڈ مانیر کے ذریعہ پائپ لائن سے پانی کی سربراہی کا ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ہمراہ کریم نگر رکن پارلیمنٹ جی وینو کمار مقامی رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو میونسپل چیر پرسن ضلع صدر ای شنکر ریڈی میونسپل کمشنر ایم پی پی وینکٹیش میونسپل وائس چیر مین پی کرشنا وارڈ کونسلرس ایم پی ٹیز و دیگر موجود تھے ۔ پائپ لائن کا افتتاح انجام دیتے ہوئے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ عوام کی بھلائی کے لئے کئی کام انجام دے رہے ہیں ۔ ریاست میں تمام مستحق افراد کو وظیفہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ پر فی کس چھ کیلو چاول مشن کاکتیہ پروگرام اور دیگر کئی عوامی فلاح بہبود کے کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رمیش بابو نے کہا کہ کئی سالوں سے ویملواڑہ کے عوام پینے کے پانی کی سربراہی کی آس لگائے بیٹھتے تھے آندھرائی حکمرانوں کے دور اقتدار میں کئی مرتبہ کوشش کی گئی تاہم یہ کوشش بے فیض رہی اور اب پانی کی سربراہی کے افتتاح سے ویملواڑہ کے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے بعدازاں ویملواڑہ ایس آر آر ڈی مندر چیمبر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ویملواڑہ کے تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملازمین نے ریاستی کو مقامی مسائل کے تئیں ایک یادداشت پیش کیں ۔ اس دوران ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین نے کہا کہ وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی بعدازاں کنوینر کونسل کے صدر سید حبیب پاشاہ نے کہا ریاستی وزیر سے ملاقات کی ۔ ایٹالہ راجندر کو ویملواڑہ کی سڑکوں کی توسیع کئے جانے کے متعلق ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ رکن اسمبلی رمیش بابو کے گیسٹ ہاوز پر منعقدہ ایک اجلاس میں ویملواڑہ کے کونسل راما تروپتی راجو ‘کلا میری رمنا ویملواڑہ اے ایم سی کے سابقہ چیر مین ایس راو ‘ٰائی ایس آر پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے قائدین کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ انہیں ٹی آر ایس کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا گیا ۔