ویملواڑہ میں قرض کی بوجھ سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی اور ایک رکشاراں کی بیماری سے موت

ویملواڑہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلینے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب بھگوانتا نگر علاقے کے ساکن کے انجیا فنکشن ہال میں واچمین کے طور پر زندگی گزار رہا تھا ۔ لیکن قرضہ دن بہ دن بڑھنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ متوفی کو اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں ہیں ۔ اس کی اہلیہ لکشمی نے ویملواڑہ پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ پر کیس درج کروایا ۔ اس طرح ویملواڑہ کے نیو رابن کالونی میں رکشا چلاکر زندگی بسر کرنے والا غریب توٹاملایاں نے بیماری میں مبتلا ہوکر فوت ہوگیا ۔ متوفی توٹا ملایاں نے کئی سالوں سے رکشا چلاتے ہوئے اپنی زندگی بسر کررہا تھا ۔ کئی بچوں کو اپنے رکشا میں ہی آس پاس اسکولوں کو مفت چھوڑکر آتا تھا ۔ اس کے فوت ہونے پر تمام اسکول کے اساتذہ اور معصوم بچوں نے کافی افسوس کا اظہار کیا اور اس وارڈ کے کونسلر نماشٹی وجئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر بالاچندرا اس کی آخری رسومات کے لئے 5 ہزار روپئے کی مالی امداد کی ۔