ویملواڑہ میں علحدہ علحدہ حادثہ میں دو خاتون فوت

ویملواڑہ یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ سرکل علاقے کے کنوراؤپیٹ منڈل چندروتی منڈل کے علاقوں میں برقی شاک سے دو خواتین کے فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ گاڑی والوں کی تفصیل کے بموجب کنوراؤ پیٹ منڈل کناگرتی دیہات کے مقامی جے او ای وجیا ILS3 اپنے ہی مکان میں فیان کی درستگی کے دوران اچانک فیان کے وائر اس خاتون کے ہاتھ کو لگنے سے فورا نیچے گرکر مقام واردات پر ہی فوت ہوگئی ۔ خاتون فوت ہونے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھے ۔ اس واقعہ پر کنوراؤ پیٹ کی پولیس کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔ اس کے علاوہ چندورتی منڈل موڑوپلی ، انتتا پلی دیہات کے مقامی بی ساوتری اپنے شوہر لکشمی پتی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ویملوارہ جانے کے دوران موڑاپلی سرک پر اچانک ان کی گاڑی پنچر ہونے سے گاڑی کا توازن کھوکر سرک پر گر گئی ۔ اس سے ساوتری کو چوٹیں لگیں اور اس کے شوہر لکشمی پتی کو معمولی چوٹیں لگے ۔ مقامی عوام نے فوراً ان دونوں کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال کو روانہ کرنے کے دوران ہی راستے میں ہی یہ فوت ہوگئی اور اس واقعہ پر چندورتی کے SI کرن کمار نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔