ویملواڑہ میں شادیوں کی بہار

ویملواڑہ 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ چار دنوں سے ویملواڑہ منڈل کے دیہاتوں میں شادیوں کی بہار دکھائی دے رہی ہے۔ تمام فنکشن ہالس شادیوں سے بھرپور ہیں۔ ہر محلے میں تقریباً 3 تا 4 شادیاں روزانہ ہورہی ہیں۔ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کافی درہم برہم ہورہی ہے۔ فنکشن ہال میں سڑکوں پر بیانڈ باجے سے شور مچ رہا ہے۔ شادیوں میں بس کرایہ پر جانے پر بس اسٹانڈس میں بسوں کی کمی سے مسافروں کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔ بسوں میں گنجائش سے زیادہ مسافرین سفر کررہے ہیں۔ اسی طرح آٹو رکشا ڈرائیورس بھی مسافرین سے زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں۔ آٹو میں تین افراد سفر کرنے کی اجازت کے باوجود تقریباً 15 مسافرین کو بٹھاکر سواری کرکے روپئے وصول کررہے ہیں۔