ویملواڑہ۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیس کے انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرلی ہے۔28فبروری کو منعقدہ سیس انتخابات کی آج گنتی کی گئی۔ آج اگرہا رام پالی ٹیکنک کالج میں ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ ویملواڑہ منڈل کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے ٹی آر ایس پارٹی کے سرینواس نے 1849 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چندورتی منڈل میں ٹی آر ایس پارٹی کے اے رمیش نے 2362 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ کنوراؤ پیٹ منڈل میں ڈی تروپتی نے 480 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے اور سوئن پلی منڈل میں اے لکشمن نے 1587 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس مرتبہ ووٹنگ کے نشانات پیپر کے پرچے استعمال کرنے پر گنتی کرنے میں کافی دیر ہوئی۔ سیس کے انتخابات میں ٹی ڈی پی، کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں نے اپنے اپنے منڈلوں میں ٹی آر ایس کے پرچم لہراتے ہوئے نعرے لگائے اور ریالیاں نکالتے ہوئے آتشبازی کی اور خوشیاں منائیں۔
گلبرگہ یونیورسٹی کا آج کانوکیشن
شاہ آباد۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ یونیورسٹی کا 34واں سالانہ کانوکیشن 3مارچ کو منعقد ہوگا۔ شہر کے سیڑم روڈ پر واقع ای ایس آئی ہاسپٹل کے شاندار ہال میں اس دن صبح 11:30 بجے تقریب منعقد ہوگی۔ یونیورسٹی کے چانسلر گورنر وجودبھائی روا بھائی شرکت کریں گے۔ واضخ رہے کہ پہلی مرتبہ یونیورسٹی کانوکیشن منعقد کیا جارہا ہے۔