ویملواڑہ ۔ 22جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے ایم پی بی ونود کمار کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر ویملواڑہ میں جوش و خروش کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نے تقریب منائی‘ ویملواڑہ کے زیڈ پی ٹی سی جی سریکانت ‘ ایم پی پی وینکٹیشن کی قیادت میں کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کھلایا گیا اور غریب عوام اور اسپتالوں میں میوے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔ سریکانت نے بتایا کہ تلنگانہ کے قیام کے دوران ونود کمار نے بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور ممبر آف پارلیمنٹ کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ویملواڑہ کو سب سے زیادہ فنڈس منظور کروائے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے ٹاؤن صدر ایم سرینواس اور سکریٹری پیر محمد ‘ کے سرینواس ‘ پی نریندر ‘ لکشمن راؤ اور دیگر ٹی آر ایس کے اہم کارکنوں نے بھی سالگرہ تقریب شرکت کی ۔