ویملواڑہ۔/10 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ گورنمنٹ جونیر کالج میں آج کے دن پنچایت راج امتحان کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں راجنا ضلع سے اس دفعہ اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کے لئے ویملواڑہ میں سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ اس سنٹر میں اردو کے علاوہ تلگو ، انگلش میڈیم کے طالبات نے حصہ لیا۔ اس دفعہ تلگو، انگلش کے علاوہ اردو میں سوالات پرچہ دینے سے اردو کے طلباء کو کافی سہولت ہوئی ہے ۔ اس سے امتحان میں زیادہ طور پر اردو سے طلباء کامیابی حاصل کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ راجنا ضلع میں تقریباً 177 پنچایت سکریٹری پوسٹ موجود ہیں اس میں سے مسلمانوں کیلئے 4 فیصد کے ذریعہ 7 پوسٹ حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ خواتین کو بھی اس دفعہ 37 قائم کئے گئے تھے۔ اس سے اس ضلع میں تقریباً 30 طلباء و طالبات سکریٹری پوسٹ کا جاب آنے کا اندازہ ہے اور یہ امتحان صبح 10 بجے سے لے کر 12 بجے تک پرچہ اول مکمل ہوا۔ پرچہ دوم 3 بجے سے شام 5 بجے تک مکمل ہوا اور امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی تکالیف نہیں ہوئی۔ جبکہ پرامن طور پر امتحان مکمل ہوا۔