ویملواڑہ میں بجلی گرنے سے خاتون فوت

ویملواڑہ ۔ /13 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں بجلی گرنے سے خاتون فوت ہونے کاواقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ویملواڑہ سائی رکشا دھابے کے قریب ریتی کے ڈھیر میں کام کرنے والی چلکوری پشپا لتا عمر 42 سال پر آج شام اچانک آندھی ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران بجلی گرنے سے برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔