ویملواڑہ ۔ 5 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ کے سرکاری ہاسپٹل میں کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام انجام دینے والے جناب محمد اعجاز احمد کو ( یوم جمہوریہ ) کے موقع پر کلکٹر کے ہاتھوں بسٹ ایوارڈ لینے پر آج سرکاری ہاسپٹل کے ملازمین نے ان کی گلپوشی کی ۔ سرکاری ہاسپٹل کے اہم ڈاکٹر مہیش راؤ کے علاوہ مومن دیپتی سندھیا چندرا شیکھر دیگر سرکاری ملازموں نے احاطہ میں گلپوشی کی ۔ اس دوران سرکاری ہاسپٹل کے اہم ڈاکٹرس مہیش راؤ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ویملواڑہ کے سرکاری ہاسپٹل میں کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام انجام دینے والے اعجاز احمد کو کلکٹر کے ہاتھوں سے بسٹ ایوارڈملنے پر بہت ہی خوشی ہوئی اور اعجاز احمد کو بہترین خدمت کو دیکھ کر ہی انہیں بسٹ کمپیوٹر آپریٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں ہیلت آفیسر B روی کمار اسٹاف نرس سونیتا رینو کا بالا سوامی مہندر ، لائب ٹیکنیشن اے جے پرکاش و دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔