ویملواڑہ۔/31جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ اردو میڈیم اسکول میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ یوم جمہوریہ 26جنوری کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اسکول کے سابق چیرمین ایم اے حاجی، ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر نارائن ریڈی، پرائمری اسکول صدر معلمہ اصفیہ سلطانہ، مقامی نمائندہ روز نامہ سیاست سید رسول کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ یہ انعامات سابق صدر ایم اے حاجی کی جانب سے دیئے گئے۔ اجلاس میں جامع مسجد کے پیش امام صاحب کے علاوہ اسکول کے اساتذہ ایم اے قیوم، سید شجاعت، سید عتیق الرحمن، محترمہ قمر سلطانہ ، پروین سلطانہ کے علاوہ سید عتیق، محمد راحل، پاشاہ، ڈی کے نواب اور اسکول کے ذمہ داروں اور طلباء و طالبات کے والدین و سرپرست موجود تھے۔