ویلنگ کا نیا عالمی ریکارڈ نیدرلینڈ کھلاڑی کے نام

یارک شائر25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں 11 ویں سالانہ موٹر سائیکل وہیلی ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوئی ،جس میں ایک کھلاڑی نے ایک پہیے پر 213 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ برطانوی کاونٹی شمالی یارکشائر میں 11 ویں سالانہ موٹر سائیکل ورلڈ چیمپئن شپ ہوئی، ایونٹ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 ماہر بائیک رائیڈرز نے شرکت کی۔ نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے 213 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل یہ کارنامہ گزشتہ برس برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے ایک پہیے پر 209 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کرقائم کیا تھا۔