تانڈور ۔ 15 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان کی طویل سیاسی نظام میں بے شمار سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی خواہ وہ کوئی بھی پارٹی ہو علاقائی یا مرکزی ہر ایک نے ملک کو ہر لحاظ سے پیچھے دھکیل دیا ۔ کرپشن ، جرائم ، فرقہ پرستی ، مفاد پرستی ، خود غری اور علاقائی و مذہبی تعصب نے اصل سیکولر ڈھانچہ کو ڈھارہا ۔ ان حالات میں ، اقدار پر مبنی سیاست کا نیا عہد لئے ایک نئی سیاسی پارٹی ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے نام سے اس کی تاسیس ہوئی تاکہ سیاسی نظام میں اخلاق و کردار کو واپس لایا جائے ۔ حقیقی جمہوریت سیکولرازم ، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کو فروغ دیا جائے ۔ ان وعدوں کے ساتھ پہلی مرتبہ پارٹی اپنا تعارف کرواتے ہوئے بلدی انتخابات میں حصہ لی ہے ۔ اس کے نتاجئے ہمارے سامنے ہیں لیکن شہر تانڈور میں ہمارے کوئی بھی امیدوار کو کامیابی نہیں ملی لیکن اس پارٹی کیلئے جنہوں نے بھی اس کا تعاون کیا جس نے بھی ان کے حق میں ووٹ دیکر تائید کا اظہار کیا ۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا سب کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ پارٹی کی ناکامی کے باوجود پارٹی کیڈر ہمہ وقت آپ کی مدد مسائل کیلئے تیار رہیں گی ۔ حتی الامکان قوم و ملت کے مسائل پر نظر رکھی جائیگی ۔ یہ تیقن آج صدر ویلفیر پارٹی تانڈور جناب ہدایت اللہ شریف نے ایک صحافتی بیان میں دیا ۔