شہرکریم نگر ۔ 2مئی( پریس نوٹ) کریم نگر کے ایم ایل اے امیدوار جناب وسیم الدین احمد کے پریس نوٹ کے مطابق اہلیان کریم نگر کے ووٹرس سے اظہار تشکر کیا اور اس کے ساتھ تمام ڈبلیو پی آئی کے کارکنان خاص کر جماعت اسلامی ‘ سنی علماء بورڈ‘ اہلحدیث اسلامک ویلفیر سوسائٹی کا بھی اظہار تشکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اظہار افسوس بھی کیا کہ مسلم ووٹرس کی پولنگ کا تناسب بہت گھٹ گیا ‘ حالانکہ بہت سارے مسلم لیڈران ‘ علماء ‘ دانشوران نے اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے مخصوص سیاسی پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے بیانات جاری کئے تھے ۔ ان کے بیانات صرف ذاتی مفادات اور بیان بازی کے حد تک رہ گئے ۔ سیاسی لیڈران‘ رفاحی تنظیمیں سب ملکر بھی مسلم ووٹرس کو پولنگ بوتھ تک لانے سے قاصر ہے ۔ جس طرح دوسرے اقوام کی پولنگ فیصد میں بہت اضافہ ہوا ۔ اسطرح مسلم ووٹنگ فیصد میں اضافہ کرنے کی کوئی ٹھوس کوشش نہیں ہوئی صرف زبانی دعوی‘ زبانی بیان بازی سے ہٹ کر ملت کے مفاد میں کوئی ٹھوس کام کرنے سے نام نہاد لیڈران علماء دانشوران قاصر رہے ۔ پولنگ فیصد سے ( مسلم ) ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کے نزدیک ان کے رائے و بیانات کی کتنی اہمیت ہے حالانکہ ہونا تو یہ تھا کہ مسلم ووٹرس کا تناسب بڑھانے کیلئے سارے علماء دانشوران خصوصی کوشش کرتے ۔