ویلدنڈہ کسانوں میں شعور بیداری مہم

ویلدنڈہ 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ میں کسانوں کے متعلق ایک شعور بیداری کی گئی۔ ہمارا تلنگانہ، ہماری زراعت کے تحت منڈل کسان پریسڈنٹ پلوی نے کسانوں کو فصلیں اُگانے کے طریقے کار کو بتایا۔ انھوں نے فصلیں اُگانے کے طریقے بتاتے ہوئے کہاکہ فصل اُگانے سے قبل زمین کے اوپر خوب ہل چلانے کی ہدایت دی۔ ہل چلانے کی وجہ سے فصلیں بہتر ہوتی ہیں اور زراعت کے تعلق سے مفید مشورے دیئے۔ اس موقع پر متیالو، وٹرنری ڈاکٹر دیوی ریڈی، اے ای او شیوڈو، سرینواسلو اور دوسرے موجود تھے۔