ویلدنڈہ میں پانی کی شدید قلت

آمنگل یکم جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ویلدنڈہ منڈل جوپلی کے اطراف و اکناف کے علاقہ میں تقریباً چار ماہ سے پینے کی پانی کی عدم سربراہی سے سخت پریشان ہو رہی ہے ۔ متعلقہ عہدیداروں سے شکایت کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ گاندھی یوجنا کے صدر پرم جیوتی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پانی کی قلت اور بجلی کی کٹوتی سے کافی پریشان ہے ۔