ویلدنڈہ میں مشن کاکتیہ کے کاموں کا آغاز

ویلدنڈہ /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلدنڈہ میں وزْر صحت لکشما ریڈی و رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی کے ہاتھوں مشن کاکتیہ کے تحت تالاب سے مٹی کی نکاسی کے کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کریں ۔ اس موقع پر محبوب نگر ایم ایل سی ‘ کسی ریڈی نارائن ریڈی سابق ایم ایل اے جئے پال یادو ‘ جی سرینواس ریڈی سرپنچ چندم لکشمی کرشنیا اور دیگر موجود تھے۔