ویلدنڈہ میں مسلم پرسنل لاکی تائید میں دستخطی مہم

ویلدنڈہ۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یکساں سیول کوڈ کے خلاف اور مسلم پرسنل لاء کی تائید میں مستقر ویلدنڈہ  اور اطراف واکناف کے مواضعات میں دستخطی مہم جاری ہے۔ بالخصوص خواتین مسلم پرسنل لاء کی تائید میں جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر امام و خطیب جامع مسجد ویلدنڈہ نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن شریعت محمدی میں ذرہ برابر بھی کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اس دستخطی مہم کے ذریعہ حکومت کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں۔ مسلم نوجوانان ویلدنڈہ گھرگھر پہنچ کر فارمس میں پتے کے ساتھ دستخط لیتے ہوئے دیکھے گئے۔