ویشویشور ریڈی کو راحت، ضمانت منظور

حیدرآباد ۔29اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس کے لیڈر اور چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی نے آج راحت کی سانس لی جب ہائیکورٹ نے پیر کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور انہیں فی کس 25000روپئے کے دو ضمانتیں دینے کے علاوہ تحقیقاتی افسران سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنجارہ ہلز پولیس نے دو ملزمین پولیس کو مقفل کرنے کے الزام کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ حالیہ ختم شدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹروں میں تقسیم کیلئے بڑے پیمانے پر رقم کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں نوٹس دینے کیلئے دو ملازمین پولیس ان کے گھر پہنچے تھے ۔ وشویشور ریڈی ابتداء میں ضمانت کیلئے نامپلی کی عدالت سے رجوع ہوئے تھے جہاں ان کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے ۔ اس دوران ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے راحت حاصل کی ۔