کولمبو۔ 4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے آف اسپنر سچترا سینا نائیکے نے آئندہ سیزن کیلئے برطانوی کرکٹ کاؤنٹی ٹیم ویسیسٹر شائر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے اور وہ پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کی جگہ لیں گے ۔ وریسٹر شائر کے کرکٹ ڈائرکٹر ابٹیورہوڈز نے کہا کہ ’’ سعیداجمل کے ساتھ صورتحال ہمیشہ ہی دشوار کن رہی ہے کیونکہ وہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والے بہت زیادہ بین الاقوامی کھیلوں میں صامل رہا کرتے ہیں ‘ لیکن ہم سینا نائیکے سے خوش ہیں جو ایک آزمودہ بین الاقوامی کھلاڑی ہیں ‘‘ ۔مسٹر رہوڈز دراصل سعید اجمل کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا حوالہ دے رہ تھے۔ اجمل اپنے بولنگ ایکشن کے سبب معطل کردیئے گئے تھے۔