سینٹ لوسیا۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام)دوسرے ٹسٹ میں سری لنکا نے بال ٹیمپرنگ تنازعہ کے دباؤ میں آئے بغیر ویسٹ انڈیز کو ایک قدم پیچھے جانے پر مجبور کردیا تاہم مہمان ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرپائی حالانکہ 296 کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے اپنے ابتدائی چار وکٹیں108 رنز پر گنوادئے تھے اور جب مقابلہ ڈرا ہوا اس وقت ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 بنائے تھے۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم پر جاری سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 253 جبکہ ویسٹ انڈیز نے جواب میں 300 رنز بنائے تھے۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں کوسال مینڈس کے 87 اور نروشن ڈکویلا کے 62 رنز کی بدولت اپنا اسکور 342 رنز تک پہنچا کر ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 296 رنز کا ہدف فراہم کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شینن گبرائیل نے اپنے کریر کی بہترین بولنگ آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 13 تک پہنچا دی اور انہیں مقابلہ کا بہترین کھلاڑی قراردیا جبکہ دو کھلاڑی کیمرروچ نے بھی آؤٹ کئے جنہوں نے پہلی اننگز میں بھی چار وکٹیں حاصل کئے تھے ۔