’’ویسٹ انڈیز ہماری طرح غیر متوقع‘‘

دریں اثناء مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے کہا کہ جیسن ہولڈر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان کی طرح غیر متوقع ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات جیسے حالات میں کھیلنے کے عادی ہیں جبکہ اُن کے پاس اسپنرز کیلئے سازگار وکٹیں بھی ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ونڈے اور 3 ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ 23 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہورہا ہے اور اختتام ٹسٹ سیریز کے ساتھ ہوگا جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ میچ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

 

اجمل ریٹائر ہونے تیار نہیں
کراچی ، 22 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی واپسی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں جس کا ثبوت حالیہ ڈومیسٹک ٹورنمنٹ میں عمدہ کارکردگی بھی ہے۔پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کے حوالے سے ردعمل میں اجمل نے کہا کہ اُن کا ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔