ویسٹ انڈیز کے ناراض کھلاڑیوں کوٹیم میں واپسی کا موقع

جمائیکا۔25جولائی(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ناراض کھلاڑیوں براوو برادرز ،سنیل نارائن اور کیون پولارڈ کو ٹیم میں واپسی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2019 کے لئے بورڈ نے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے مذکورہ کرکٹرز کو ڈومیسٹک ٹی20 لیگ اور ونڈے ایونٹ کھیلنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کرکٹرز ماضی میں بورڈ سے ناراضگی کا اظہار کرتے رہے، جس پر انہیں قومی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جس نے کوالیفائر ایونٹ میں مشکل سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے ۔

شدید گرمی کی وجہ سے ہندوستان کا پریکٹس میچ اب صرف تین دن کا
چیمسفورڈ۔25جولائی(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں درجہ حرارت میں اضافہ اور شدید گرمی کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا واحد پریکٹس میچ بھی متاثر ہو گیا ہے، جسے چارروزہ اس میچ میں اب ایک دن کوکم کرنا پڑا ہے ۔ہندوستان اور ایسیکس کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ آج شروع ہوا لیکن گرمی کی وجہ سے اب یہ ایک دن کی کمی کے بعد تین دن کاکر دیاگیا ہے ۔