ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر روچ

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
برج ٹائون ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کیمار روچ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق روچ ایک نجی پارٹی کے بعد اپنی بی ایم ڈبلیو کار میں گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق روچ کو
شدید چوٹیں آئی ہیں مگر اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپین شپ
نئی دہلی ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیام کاکرا کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ انھیں سخت مسابقت والے سیمی فائنل میں ناکامی ہوگئی اور ہندوستان نے صوفیہ ، بلغاریہ میں منعقدہ ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپین شپ میں آج نسبتاً مایوس کن مظاہرے کے ساتھ اختتام کیا۔ کاکرا کو قازقستان کے شالکر القنبے کے مقابل 1-2 سے ناکامی ہوئی ۔ ہندوستان کو 2012 کے ایڈیشن میں ایک سلور اور دو برونز میڈلز حاصل ہوئے تھے ۔