کپتان شکیب مین آف دی سیریز
لاڈرہل ۔6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آل راؤنڈر کپتان شکیب الحسن کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت19 رنزسے شکست دیکر سیریز2-1 سے شکست دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی، بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے فتح ملی۔آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مہمان بولروں کے سامنے بے بس نظر آئی۔ 185 رنز کا ہدف کالی آندھی کیلئے درد سر بن گیا، بیٹسمین ایک کے بعد دوسری وکٹ گنواتے رہے۔18ویں اوور میں بادلوں نے بھی ویسٹ انڈیزکی ٹیم پر اتنا برسے کہ میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا اور بنگلہ دیش ٹیم ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے نہ صرف کامیاب ہوئی بلکہ ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیت لی۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے ،للٹن داس نے 61 ،تمیم اقبال نے 21 ،محموداللہ نے 32 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 22 گیندوں میں 24 رنز اسکور کئے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب پال کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش کی وجہ سے کامیابی کیلئے ویسٹ انڈیز کو155 رنز کا نشانہ دیا گیا جس کے تعاقب میں وہ 17.1 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کرپائی۔ویسٹ انڈیز کے لئے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے جس میں 6 چھکے بھی شامل ہیں لیکن وہ ورلڈ چمیئن اپنی ٹیم ویسٹ انڈیز کا کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکے۔بنگلہ دیش کیلئے مستفیض الرحمن کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 31 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر داس کو میچ جبکہ شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔