ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ترقی

دبئی۔  26اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا ٹسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی جس میں بہتر مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے ۔ 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مصباح الحق  6 درجے ترقی کے بعد سرفہرست 20 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ یونس خان کی 8 واں اور اظہر علی کا 10 واں مقام  بدستور برقرار ہے۔کیرئیر کی بہترین بولنگ کرنے والے محمد عامر درجہ بندی میں 13 درجے ترقی کے بعد 42 ویں مقام  پر آگئے ہیں جبکہ یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کی بیٹنگ میں پانچ درجے اور شینن گیبریل کی بولنگ میں سات درجے ترقی ہوئی ہے۔