ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کا معاہدہ 3 زمروں میں تقسیم

جمیکا۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا نیا نظام متعارف کردیا جس کے مطابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تین زمروں میں رکھا گیا ہے۔ ٹسٹ،ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی مناسبت سے ان زمروں میں آل فارمیٹ، ریڈ بال اور وائٹ بال کنٹریکٹس شامل ہیں۔ آل فارمیٹ کنٹریکٹس میں صرف پانچ کھلاڑی جیسن ہولڈر، شینن گیبریئل، شائی ہوپ، الزاری جوزف اور دویندرا بشو کو شامل کیا گیا ہے۔ ریڈ بال کنٹریکٹس میں کریگ بریتھویٹ، روسٹن چیس، شین ڈورچ، جرمائن بلیک ووڈ، میگوئل کمنز، جومل ویرکین جبکہ ڈویلپمنٹ میں شمرون ہیٹمائر، کیرن پائول اور وشال سنگھ کو جگہ دی گئی ہے۔ وائٹ بال کنٹریکٹ میں کارلوس بریتھویٹ، ایشلے نرس، جیسن محمد، ایوان لوئس، روومن پائول جبکہ ڈویلپمنٹ میں کیسرک ولیمز شامل ہیں۔