ویسٹ انڈیز کا دورہ ہند ہنوز غیریقینی

کوچی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آج یہاں کوچی میں ہندوستان کے خلاف منعقدہ پہلے ونڈے میں بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مہمان ٹیم کا دورہ ہند ہنوز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے کیونکہ کھلاڑیوں کا معاوضے کو لیکر ارباب مجاز سے تنازعہ چل رہا ہے۔ کپتان ڈیون براوؤ نے آج دوپہر ٹاس کے لئے میدان پر پہونچ کر اِن قیاس آرائیوں کو ختم کردیا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ چل رہے تنازعہ کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ ابتدائی حالات کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے فیصلہ کیاکہ وہ ہندوستان کے خلاف پہلا ونڈے تو کھیل لیں اُس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔