دبئی ۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستا ن کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی اور ٹیم 30 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی سیریز کے تینوں میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریرکے تینوں میچ 31 جنوری، یکم فروری اور تین فروری کو کھیلے جائیں گے۔