ویسٹ انڈیز نے لاپرواہی کی قیمت ادا کی : ہولڈر

ویلنگٹن۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی 143رنز سے شکست کے بعد کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میںشکست کیلئے لاپرواہی کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے ماضی میں دو مرتبہ ورلڈ کپ میںکامیابی حاصل کی تھی اور 2015ء کی ٹیم ماضی کی ٹیموں کے معیار پر اترنے میںناکام ہوگئی ۔ آج ہم نے اچھی اننگز کھیلا تھا لیکن شکست اچانک موت کے مترادف ثابت ہوئی۔