ویسٹ انڈیز مشکلات میں

سنچورین ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنان فیلنڈر کی شاندار بولنگ نے پہلے ٹسٹ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ تادم تحریر پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفہ پر ویسٹ انڈیز 184/6 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔ مہمان ٹیم کے کپتان دنیش رامدین 12 گیندوں میں 19 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ آوٹ ہونے والوں میں مارلون سامیولس (33) اور چندراپال (21) کی اہم وکٹیں بھی شامل ہیں۔ فیلنڈر نے 14.2 اوورس میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے ۔