آئی سی سی وومنس ورلڈ ٹوئنٹی 20
سلہٹ ( بنگلہ دیش ) 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈین وومنس کرکٹ ٹیم کے کوچ شرون کیمپبل کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم آئی سی سی وومنس ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا خطاب جیتنے کی اہل ہے ۔ ان کی ٹیم فی الحال سیمی فائنل تک پہونچ گئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹس سے کامیابی حاصل کی تھی جو ان کی مسلسل تیسری جیت تھی ۔ کیمپبل نے کہا کہ ہم نے مسلسل تیسری مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔ اب انہیں یقین ہے کہ ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بنگلہ دیش پہونچے ہیں اور یہاں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل سے قبل ٹیم کو ہندوستان کے خلاف ایک میچ کھیلنا ہے اور ہم سابقہ میچس کی طرح اس میں بھی بہت محنت سے مقابلہ کرینگے ۔ کوئی تن آسانی سے کام نہیں لیا جائیگا ۔
ہم چاہتے ہیں کہ اپنے تمام میچس میں کامیابی حاصل کریں ۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف میچ میں بہتر مظاہرہ کیا تھا ۔ سری لنکا کو اس نے 84 رنوں پر آوٹ کرنے کے بعد 15 اوورس ہی میں صرف دو وکٹس کے نقصان سے یہ نشانہ عبور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ اسٹیفانی ٹیلر نے ناٹ آوٹ سنچری بنائی تھی ۔ کیمپبل نے کہا کہ مسلسل تین کامیابیاں اہمیت کی حامل ہیںاور اس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے ۔ ہم بہترین کرکٹ کیل رہے ہیں اور یہ کامیابی اسی کی مثال ہے ۔ اسی فارم کو جاری رکھتے ہوئے انہیں امید ہے کہ ٹیم اس بار خطاب جیتنے میں بھی کامیاب ہوجائیگی ۔ انہو ںنے کہا کہ ٹیم نے وارم اپ میچس سے ہی بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ فائنل میں کامیابی تک جار ی رہیگا۔