پورٹ آف اسپین ۔ 15 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ہندوستانی دورہ کو اچانک درمیان میں ختم کرنے کے ذمہ دار ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کھلاڑی اور ان کی یونین ہے اور ادائیگی کے مسئلہ کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو کہ ہندوستان کے دور پر 5 ونڈے ‘ 2 ٹوئنٹی 20 اور 3 ٹسٹ کھیلنے کے لئے آئے تھے لیکن اچانک مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بورڈ کی جانب سے رقومات کی ادائیگی کے مسئلہ کو شدید کرتے ہوئے احتجاجاً دورہ ہند سے وطن واپس لوٹ گئے تھے جس کے بعد بورڈ نے اس کی تحقیقات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں تمام فریقین کو اس بحران کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔ مائیکل گارڈن کی قیادت میں ٹاسک فورس دوسرے وکیل رچررڈ چلٹن یام اور لیجنڈری سابق فاسٹ بولر ویس ہال پر مشتمل ہے ‘ اس نے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے میں 8 واضح نکات کی شمولیت کی سفارش بھی ہے ۔