ویسٹ انڈیزکو شکست ،نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ۔23 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہینری نکولس اورٹاڈ ایسلے کے مابین چھٹے وکٹ کے لئے 130 رن کی شراکت کے بعد ٹرینٹ بولٹ 34 رنز پر سات وکٹ کی بولنگ سے نیوزی لینڈ نے آج دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیزکو204 رنزکے بڑے فرق سے شکست دے دی ۔ اسی کے ساتھ کیوی ٹیم نے 2-0 سے سیریز پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے کرو یا مرو کے اس میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا جو سرے سے غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ50 اوور میں چھ وکٹ پر325 رنزکا بڑا اسکوربنایا۔ اس بڑے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 28 اوور میں121 رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اسی سے ہو جاتا ہے کہ شائي ہوپ23 رنز اور ایشلے نرس27 رنز بنا کرٹیم کے بڑے اسکورر رہے ۔ نیوزی لینڈکی جانب سے بولٹ نے10 اوور میں34 رنز دے کر سب سے زیادہ سات وکٹ حاصل کئے جو ان کے کیریئرکی بہترین کارکردگی بھی ہے ۔لکي فرگیوسن نے17 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔ویسٹ انڈیز کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کے اوپنر ایون لوئیس10 رنز بنا کر جبکہ کائل ہوپ چار رن پر ہی آؤٹ ہو گئے ۔ دونوںکو بولٹ نے آؤٹ کیا۔ تیسرے نمبر پر اترے شائي ہوپ نے19 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 23 رن بنائے لیکن دوسرے سرے سے انہیں مدد نہیں ملی اور انہیں اور ھیتمائر(02) کو بھی بولٹ نے پویلین بھیج دیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے52 رنز پر شروع کے چاروں وکٹ بولٹ نے ہی حاصل کیے ۔