ویزاگ میں سی پی آئی ماؤیسٹ کے چار ارکان گرفتار

وشاکھا پٹنم 25 جنوری ( پی ٹی آئی ) ممنوعہ سی پی آئی ( ماویسٹ ) کے چار تخریب کاروں وک آج وشاکھاپٹنم میں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ گرفتاری گڈالم ویدھی گاوں میں ایک مذہبی آشرم پر ہوئے حملہ کے سلسلہ میں عمل میں آئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان ارکان نے حملہ میں مدد کی تھی اور حمل و نقل اور فیول وغیرہ کا انتظام کیا تھا ۔ اے ایس پی آپریشنس وشال گنی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تین نکسلائیٹس کی چند ماہ قبل ایک انکاؤنٹر میں موت کا انتقال لینے آشرم پر حملہ کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ ان ماؤیسٹوں نے پنچایت انتخاب کے دوران ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی بھی چھین لئے تھے ۔