حیدرآباد /چنائی 22 جون ( پی ٹی آئی ) سنگا پور اور ملیشیاء سے آنے والی تین فلائٹس کے مسافرین کے پاس سے تقریبا 63 کیلو سونے کو ویزاگ ایر پورٹ پر ضبط کرلیا گیا ۔ اس سونے کو اسمگل کر کے لایا گیا تھا ۔ ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلیجنس نے یہ کارروائی انجام دی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سینئر ڈی آر آئی عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں ۔