بھوبنیشور۔10 جنوری( پی ٹی آئی) ویزاگ اسٹیل پلانٹ کے اسسٹنٹ جنرل منیجر آئی سوریا پرساد رائو کے 4 جنوری کو ہوئے قتل کے سلسلہ میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کمشنر پولیس آر کے شرما نے بتایا کہ اس واقعہ میں تقریباً 7 افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ فارنسک ٹیم نے نمہا سائی گیسٹ ہائوز کا مشاہدہ کیا جہاں پرساد رائو کو ہلاک کیاگیا تھا اور ان کی نعش قریبی سینک اسکول کے سنسان مقام پر پھینک دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ہر پہلو سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ حملہ آوروں نے بندوق کی نوک پر سوریا پرساد رائو کے اکائونٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعہ 1.4 لاکھ روپئے منہا کرلئے تھے۔