کریم نگر ۔ 5 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گڈمبا کی لعنت سے علاقے کو پاک کر کے ایک مثالی موضع کی حیثیت سے تشکیل دینے کا عزم ہے کریم نگر رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے ان خیالات کا اظہار ایلاریڈی پیٹ منڈل کے موضع ویرنا پلی جو رکن پارلیمنٹ کی جانب سے اپنایا گیا موضع ہے اس کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گاوں والوں کے تعاون سے گڈمبا کا کاروبار جو غیرمجاز ہے اس کو ترک کر کے ہوٹل کے کاروبار سے منسلک کیا جارہا ہے ، ونود کمار نے، گوگل راج ، یاداماں کے ہوٹل کا افتتاح انجام دیا اور کہا کہ گڈمبا کے کاروبار کو ترک کرنے والے اکاوت پدما ، مالوت سنہا ، بھوکیا دیوی کو مویشیوں کو دلواکر یا اس کے متبادل روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ بعدازاں ساکشر بھارت مشن کے زیراہتمام مکمل خواندگی کیلئے والینٹرس کے تربیتی مرکز کا معائنہ کر کے موضع میں صد فیصد خواندگی حاصل کر کے مثالی موضع کی حیثیت سے تبدیلی کیلئے سعی کریں۔ رکن پارلیمنٹ نے پکی دیونی تالاب کا معائنہ کیا اور مشن کاکتیہ کے تحت اس تالاب کی مرمت کیلئے تخمینہ تیار کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ پلی چندرو مہاراج مندر کے احاطہ میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان حلقہ میں (7) حلقہ اسمبلی ہیں اور (1000) مواضعات ہیں ان میں سے ویرنا پلی موضع کو اپنایا ہوں کیونکہ یہ بہت دوردراز کا علاقہ ہے ترقی سے بہت دور ہے اس موضع میں درج فہرست قبائل ، ذات ( دلت ) و کمزور طبقات کی آبادی زیادہ ہے اور اعلی ذات کے لوگوں کو انگلیوں پر گنا جاسکتا ہے اس لئے اس کو ترقی دینے کیلئے یہ موضع صحیح ہے ۔ اس لئے اس کا انتخاب کیا ہوں ۔ اس موضع کو تمام شعبوں میں ترقی دیجائیگی ۔ سماجی و اقتصادی طور پر بہتری کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائینگے ۔ خواتین کی ترقی کیلئے دودھ کی پیداوار کیلئے مویشی فراہم کر کے دودھ کے مرکز قائم کر کے ترقی دیجائیگی ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداران سے مشاورت کر کے ایک قسم کے تیل کے تخم کے جھاڑوں کی افزائش کر کے سال میں دو یا تین مہینے روزگار فراہم کیا جائیگا ۔ موضع میں سیتا پھل کے اسٹوریج کی تعمیر کروائی جائیگی اس کے علاوہ موضع میں تلنگانہ گرامینا بینک کا بھی جلد ہی قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ طلباء کیلئے کمپیوٹر سنٹر کا قیام بھی عمل لایا جائیگا ۔ جنگل میں 200 – 300 ہیکٹر میں جال لگاکر اس میں ہرنوں کی افزائش کیلئے منصوبہ بنانے کیلئے غور کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد سے ٹرائبل ویلفیر عہدیدار آئیںگے اور مسائل دریافت کر کے اس کی یکسوئی کرینگے ۔ ہمہ جہتی ترقی ہی مکمل ترقی ہے ۔ اس موضع کی ترقی کیلئے تمام طبقات اپنی جانب سے تعاون کر کے اس موضع کی ترقی میں معاون ثابت ہوں ۔ اس پروگرام میں تعلیم بالغان کے ڈی ڈی ستیا نارائن ، ضلع پریشد ڈپٹی سی ای او گوتم ریڈی ، محکمہ آبپاشی کے ای ای چرنجیولو ، ڈی ای جی سوامی ، ZPTC ایلاریڈی ٹی آگیا ، ایم پی پی سجاتا موہن ، ایم پی ٹی سی لکشمن ، جگن ، ویرنا پلی سرپنچ سنجیوا لکشمی و عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔