ویملواڑہ ۔ یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ منڈل تلگودیشم پارٹی صدر کے عہدہ پر ویرا سوامی گوڑ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بتایا گیا کہ ویرا سوامی کے تقرر سے مقامی پارٹی حلقوں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد ویرا سوامی گوڑ نے کہاکہ وہ مقامی عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے۔